دکن کی خانقاہیں اور ان کی علمی وسماجی خدمات

   

دو روزہ نیشنل سمینار کا آجافتتاحی اجلاس
حیدرآباد، 7 دسمبر(راست) دکن کی خانقاہیں اور ان کی علمی و سماجی خدمات کے موضوع پر دو روزہ( 8-9 دسمبر) قومی سیمینار مانو میں میں دی قرآن فاؤنڈیشن، مرکز مطالعاتِ اردو و ثقافت اور شعبہ عربی، مانو کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ سمینار کی اہمیت اس اعتبار سے غیر معمولی ہے کہ دکن کی صوفیانہ تاریخ، خانقاہی روایت، علمی مراکز اور سماجی خدمات پر منظم تحقیقی گفتگو کا یہ پہلا بڑا قومی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ دکن کی خانقاہوں نے صدیوں تک روحانی تربیت، علمی اشاعت، سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ یہ سیمینار محققین، اساتذہ اور طلبہ کے لیے ان موضوعات کا ازسرِ نو جائزہ لینے، نئی تحقیق کو فروغ دینے اور خانقاہی تاریخ کو عصری تناظر میں سمجھنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ مانو کریںگے، جب کہ مولانا سید علی الحسینی، سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز، وچانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، گلبرگہ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ مولانا مفتی خلیل احمد، امیر جامعہ، جامعہ نظامیہ مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائیسی ڈائریکٹر سیمینار کے مطابق یہ قومی سیمینار دکن کی خانقاہی روایت کی علمی، سماجی اور تہذیبی میراث کو نئی تحقیق اور تازہ تناظر کے ساتھ سامنے لانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس اجلاس میں مختلف خانقاہوں کے ذمہ داران، اربابِ علم و دانش اور مقالہ نگار شریک ہوں گے۔