حادثات کی روک تھام کیلئے پولیس کی اجازت سے کانگریس قائدکا اقدام
کوہیر۔15جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے پرسادریڈی کانگریس پارٹی قائد متوطن سجا پور کوہیرمنڈل سماجی جہدکی جانب سے کوہیرمنڈل پولیس اسٹیشن کے حدود میںواقع قومی شاہراہ65پر موضع چنتل گیٹ چوراہا ‘دگوال اور موضع مدری چوراہا پر تیزرفتار موٹر گاڑیوںکی اسپیڈکم کرنے کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے خواہش کی گئی تھی جس پر65بیریگیڈس کا انتظام کیاگیا اس موقع پر سب انسپکٹرپولیس مسٹرگوپتی ستیش نے بتایاکہ قومی شاہراہ 65پر رات اور دن کے اوقات میںموٹر گاڑیوں کی تیزرفتاری کی وجہ سے صرف موضع دگوال میں15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں‘ ان حادثات کی روک تھام کیلئے بریگیڈکو تنصیب کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پرساد ریڈی کوان حادثات سے واقف کرواتے ہوئے وہ اپنے ذاتی صرفہ سے بریگیڈکا انتظام کروایا ہے ۔ اس کیلئے محکمہ پولیس کا تعاون کرنے پراظہار تشکر کیا جاتاہے ۔ اس موقع پررام لنگاریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیرمنڈل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پرآئے دن سڑک حادثات پیش آرہے ہیں۔ دگوال میں اسکول کالجس اور اقامتی اسکول کے علاوہ ایک فارما کمپنی موجود ہے جہاں پر سڑک عبورکرتے وقت بچوں اوربڑے بزرگ لوگوں کو شدیدجان ہتھیلی میں لے کر چلنا پڑرہا ہے ۔ دگوال میںآج کے پرساد ریڈی نے جو بریگیڈ کا انتظام کیاہے وہ قابل ستائش ہے ۔جس کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتارکچھ کم ہوسکتی ہے ۔ کئی لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ ایل این ٹی کمپنی کی جانب سے دگوال میں بریج کی تعمیرات کاموںکا آغاز بہت جلد ہوجائے گا۔ اس موقع پر موضع دگوال کی عوام نے پرساد ریڈی کی خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پرمحمدعلیم الدین سابق ایم پی ٹی سی ‘ رام داس ضلع پریشد رکن محمدملتانی ‘ محمداقبال کے علاوہ دیگر قائدین موجودتھے ۔