کوہیر /15 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں واقع مشہور و معروف پیرامل فارما ( کیمیکل ) کمپنی کے یونین کے انتخابات میں سی آئی ٹی یو کے امیدوار چکاراملو 15 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ ایس پروین کمار اسسٹنٹ لیبر آفیسر ظہیرآباد کی اطلاع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار جی راملو 16 ووٹ حاصل کئے اور ہندوستان مزدور سنگ کے امیدوار وی سرینواس ریڈی 53 ووٹ حاصل کئے اور سی آئی ٹی یو کے امیدوار چکاراملو 68 ووٹ حاصل کرتے ہوئے 15 ووٹ کی اکثریت کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر چکاراملو نے بتایا کہ ملازمین کی ترقی فلاح کیلئے کمپنی انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے ہر مسئلہ کی یکسوئی کریں گے ۔ اس موقع پر کمپنی سے امبیڈکر کے مجسمہ تک ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا اور امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالاپیش کئے ۔ اس موقع پر ملیشم ، نظام الدین ، نرسیا کے علاوہ کمپنی ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔