دھار قتل کیس میں پولیس کی فوری کارروائی :نروتم مشرا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج دعویٰ کیا کہ دھار ضلع ہیڈکوارٹر میں دن دیہاڑے ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس نے فوری کارروائی کی اور ایک مختصر مڈبھیڑ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مشرا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چہارشنبہ کی دیر رات ایک مختصر تصادم کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر بنا ے گئے ملزم کے گھر کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے ۔قبائلی اکثریتی دھار ضلع ہیڈکوارٹر میں پوجا نامی لڑکی کے قتل کے ملزم دیپک راٹھور کو چہارشنبہ کی دیر رات گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ٹیم نے جب اس کا پیچھا کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے اسے اپنے طریقے سے قابو کر لیا۔ اس کی ٹانگ میں گولی لگی تھی اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔