نگلہ ترائی (کھٹیما)۔ 5 جولائی (یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہفتہ کو کھٹیما تحصیل کے تحت نگلہ ترائی علاقے میں واقع اپنے کھیت میں دھان روپائی کی، اور کسانوں کی محنت و قربانی اور لگن کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں آکر پرانے دنوں کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان نہ صرف ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بلکہ وہ ہماری ثقافت اور روایات کے بھی امین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اتراکھنڈ کے مالا مال ثقافتی ورثہ ’ہڑکیا بول‘ کے ذریعہ زمین دیوتا بھومیاں، پانی کے دیوتا اندرا اور سایہ کے دیوتا میگھ کی بھی پوجا کی۔ وزیر اعلیٰ کی اس ثقافتی وابستگی اور کسانوں کے ساتھ ان کی شرکت نے علاقائی لوگوں متاثر کیا ہے ۔ ان کا یہ قدم اتراکھنڈ کی دیہی ثقافت، کسانوں کی اہمیت اور روایتی لوک فنون کے تحفظ کی طرف ایک متاثر کن قدم ہے ۔