دھامی کی اسکول کے طلباء کے ساتھ بات چیت

   

اترکاشی/دہرا دون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو اترکاشی میں واقع پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے معائنہ عمارت کے احاطے میں ‘‘سرحدی گاؤوں کی ترقی کیسے کریں’’ کے موضوع پر اسکولی طلباء اور این سی سی کیڈٹس سے بات چیت کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں، سابق فوجیوں کی تنظیموں، مقامی عوامی نمائندوں، بزنس بورڈز، بار ایسوسی ایشنز اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت اور ملاقات کی۔قبل ازیں مسٹر دھامی نے شری کاشی وشوناتھ مندر، شکتی مندر اور ہنومان مندر میں پوجا کی اور ریاست کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کی۔مسٹر دھامی نے جن سمواد کے دوران شوریہ استھل، اترکاشی کو خوبصورت بنانے اور ٹن سیٹ لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوریہ استھل پر ویٹنگ ہال کی تعمیر کا کام کرایا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے شہداء کے لواحقین کو شال اوڑھاکر ان کی عزت افزائی بھی دیا۔اسکول کے طلباء سے بات چیت کے دوران سرحدی علاقوں میں صحت، تعلیم، مواصلات جیسی بنیادی سہولیات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرحدی گاؤوں کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جا رہا ہے ۔ وائبرنٹ ولیج کے تحت پسماندہ علاقوں میں واقع گاؤوں کو ترقی دینے کا منصوبہ ہے ۔