نینی تال: خراب موسم کی وجہ سے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کے ہیلی کاپٹر کو منگل کو پنت نگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ موسم صاف ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ دہرادون کے لئے روانہ ہوئے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ کماوں کے تین روزہ دورے کے بعد آج دہرادون واپس آرہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح جیسے ہی ان کا ہیلی کاپٹر نے ان کے آبائی شہر ختیمہ سے پرواز بھری ویسے ہی اچانک موسم خراب ہونا شروع ہوگیا۔ پائلٹ نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کو پنت نگر ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ سیف لینڈنگ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنت نگر ہوائی اڈے پر تقریباً ایک گھنٹے تک رکے رہے ۔ اس دوران ادھم سنگھ نگر ضلع انتظامیہ، پولیس افسران اور ایئرپورٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ موسم صاف ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ بحفاظت دہرادون روانہ ہو گئے۔ پنت نگر ایرپورٹ کے اعلیٰ ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی۔