دھان اور مکئی کی خریدی کے مسائل کے حل کیلئے کال سنٹر کا افتتاح

   

کسانوںکو فصل کی خرید و فروخت ، حمل و نقل سے متعلق شکایت کی سہولت :ضلع کلکٹر جگتیال

جگتیال۔ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ دھان اور مکئی کی خریداری کے دوران مسائل درپیش نہ ہونے پرشفافیت کے ساتھ خریدی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے ضلع جگتیال میں کسانوں کی سہولت کیلئے کال سنٹر افتتاح کیا گیا۔آج بروز جمعہ ضلع جگتیال کے مستقر میں موجود دھرور کیمپ میں واقع مربوط ضلعی دفاتر کے کا مپلکس میں سال 21-2020 کی موسم برسات کی دھان کی فصل کی خریدی سے متعلقہ کال سنٹر کا ضلع کلکٹر جی روی نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ موسم برسات کی سال21-2020 کی فصل دھان کی خریدی سے متعلقہ ضلع جگتیال میں خریداری کے مراکز میں درپیش ہونے والے مسائل جیسے فصل کی خریدی، حمل ونقل سے متعلقہ شکایات کے اندراج کیلئے 1800 425 8187 ٹول فری نمبر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جس پرکسان اپنے مسائل اور فصل کی خرید و فروخت اور حمل ونقل سے متعلقہ شکایات کو صبح 8بجے تا شام8 بجے کے درمیان پیش کرسکتے ہیں۔اس کال سنٹر کی خدمات فصل کی آخری تخم کی خریدی تک جاری ر ہیں گی۔ کال سنٹر پر شکایات کے درج کرنے پر نہ صرف عہددیداروں تک اطلاع کو پہنچایا جائیگا بلکہ کسان شکایتوں کے حل کیلئے کئے گئے اقدمات سے متعلقہ جانکاری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔کال سنٹر میں پیش کی جانے والی شکایات کو ہر دن رجسٹر میں درج کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ عہدیداروں کے علم میں لایا جائیگا۔جاریہ سال 3.26 لاکھ میٹرک ٹن باریک چاول ،3.94 لاکھ میٹرک ٹن موٹے چاول کی درآمد ہونے کی توقع ہے۔ اسی لئے ضلعی سطح پر آئی کے پی کے ذریعہ 154 ،پی اے سی ایس کے ذریعہ 226 ،اے ایم سی کے ذریعہ 7 فصل کی خریدی کے مراکز کے قیام کی اجازت دی گئی ہے۔جس میں آئی کے پی کے تحت 77،فیاکس کے تحت 110،اے ایم سی کے تحت 5 مراکز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی ارونا سری ، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ سیول سپلائی چندن کمار، محکمہ سیول سپلائی کے مینیجر رجنی کانت،مارکٹنگ آفیسر پرکاش،محکمہ امداد باہمی کے ضلعی عہدیدار راما نوجا چاری ودیگر موجود تھے۔