پداپلی کلکٹر سکتا پٹنائک کا عیدیداروں کے ہمراہ اقدامات کا معائنہ
پداپلی۔29/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے کسانوں سے منصوبہ کے مطابق دھان خریدنے کے تحت تمام ضروری اقدامات کرنے کی پداپلی ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی۔ بروز منگل ضلع کلکٹر نے متارم منڈل کے متارم موضع میں قائم کردہ انجمن ابتدائی زرعی امداد باہمی خریداری مرکز کا معائنہ کیا اور وہاں کے عہدیداروں کو چند ہدایات پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ۔19 وباء کے پیش نظر دھان کی خریداری کے دوران منظم انتظامات کئے جائیں۔ دھان کی خریداری کے لئے ضلع کے تمام مواضعات میں خریداری مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کسانوں کو فراہم کردہ کوپن کے مطابق دھان کی خریداری کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ خریداری مراکز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ دھان کی خریداری کے لئے درکار تھیلوں کی خریداری کے لئے تحصیلداروں کو خاص توجہ دینے اور راشن ڈیلروں ‘ ملروں اور دیگر افراد کے پاس سے پرانے تھیلوں کی خریداری کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ عوام کو لازمی طور پر سماجی دوری برقرار رکھنے کی ضلع کلکٹر نے درخواست کی۔ دھان میں نمی کی مقدار سے متعلقہ امورپر قبل ازیں ریتو بندھو سمیتی کو مطلع کرنے اوراس ضمن میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی. دھان کو اچھی طرح سکھانے کے بعد ہی کسانوں کو خریداری مراکز لانے’ دھان کے معیار کی جانچ کے بعد ہی زرعی عہدیداروں کو دھان خریداری مراکز کو روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ اندرون ÷17 نمی ہو تو ہی دھان کی خریداری کرنے کی ہدایت دی۔ ریتو بندھو سمیتی کے ممبران اور زرعی عہدیداروں کو آپسی تال میل سے کسانوں میں شعور بیدار کرنے کا ضلع کلکٹر نے مطالبہ کیا۔ موجودہ ہنگامی حالات میں کسانوں کو بھی مکمل طور پر تعاون کرنے اور حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے درخواست کی۔ اس موقع پر ضلعی دیہی ترقیاتی افسر ونود کمار ‘ ضلعی زرعی عہدیدار تروملا پرساد ‘ ضلعی عہدیدار برائے امداد باہمی چندر پرکاش ریڈی ‘ تحصیلدار وینکٹ لکشمی’ ایم پی ڈی او منی کنٹھا ‘ متعلقہ عہدیداران ضلع کلکٹر کے ہمراہ موجود تھے۔
٭٭٭