دھان خریدی مراکز کا فوری افتتاح کرنے کی ہدایت

   

جگتیال ضلع کلکٹر جی روی کا متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ کانفرنس
جگتیال ۔ جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے دفتر سے دھان کی خریدی کے مراکز کا قیام اور انکے انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ زوم ویب نار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کا انعقا د عمل میں لاکر تاکید کی کہ ضلعی سطح پر موسم ربیع کی فصل کٹوائی کے مرحلہ میں ہے، اسی لئے دھان کی خریدی میں مسائل درپیش نہ ہونے کیلئے منظور شدہ 421 دھان کی خریدی کے مراکز کا فوری افتتاح کریں۔مزید انھوں نے ہدایت دی کہ خریدی کے مراکز میں دھان کو لانے والے کسانوں کو مشکلات درپیش نہ ہونے کیلئے دھان کی ایف۔اے۔کیو کے معیار کی جانچ اور معائنہ کے بعد دھان کی درآمد کی تاریخ ، اور وقت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوکن فراہم کیا جائے۔موسم گرما کے باعث کسانوں کوکسی بھی قسم کی تکالیف درپیش نہ ہونے دیں اور تمام سہولیات جیسے شامیانہ ، پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔تھیلوں کی قلت نہ ہونے کیلئے ضلعی سطح پر درآمدکی جانے والی فصل کے مطابق تھیلوں کی رسد کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ ریوینوکے عہدیدار کسانوں سے خریدی گئی۔ فصل کو کم سے کم وقت میں ملوں کو روانگی کے اقدامات کریں۔خریدی کے مراکز میں حسب ضرورت عملہ اور حمالوں کو پہلے ہی سے مقرر کرلیا جائے۔اس موقع پر آر ڈی او کورٹلہ ونودکمار، محکمہ سیول سپلائی کے عہدیدار چندن کمار ،ضلعی عہدیدار برائے محکمہ زراعت سریش، سیول سپلائی مینیجر رجنی کانت ،ضلعی عہدیدار برائے محکمہ امداد باہمی رامانو جا چاری، مارکٹنگ اے ڈی پرکاش اور دیگر نے شرکت کی۔