دھان خریدی مراکز کو سوسائٹی کمیشن کی اجرائی

   

پداپلی۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے ایک بیان میں اطلاع دی کہ ضلع میں موسم برسات 19-2018 سے متعلقہ دھان کی خریداری مراکز میں حکومت نے سوسائٹی کمیشن جاری کیا ہے۔ موسم برسات 19-2018 سے متعلقہ سوسائٹی کمیشن چیک کو ایڈیشنل کلکٹر نے بروز پیر متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کیا۔ خریف 19-2018 سال میں انجمن ابتدائی زرعی امداد باہمی کیذریعہ 174681 میٹرک ٹن دھان اور آئی کے پی مراکز کے ذریعہ 59301 میٹرک ٹن دھان کی خریداری عمل میں لائی گئی۔ اس ضمن میں خریداری مراکز کے قیام کے لئے کمیش 6.64 کروڑ مالیتی چیک ایڈیشنل کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کیا۔ اس موقع پرضلعی عہدیدار برائے امداد باہمی چندرپرکاش ریڈی ‘ ضلعی دیہی ترقیاتی آفیسر ونود کمار وغیرہ موجود تھے۔