دھان خریدی مراکز کے قیام کے تین ماہ بعد بھی حکومت ناکام

   

کسان گذشتہ 15 دن سے منتظر، بھیگے اناج کے ڈھیر موجود ، پرشانت ریڈی کی تنقید

نظام آباد یکم جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابق وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پرشانت ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھان کے خریداری مراکز کھلنے کے تین ماہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی ریونت ریڈی کی کانگریس حکومت دھان کی خریدی کی مکمل پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ ویلوپور منڈل کے پداگل دیہات میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران، رکن اسمبلی مسٹر پرشانت ریڈی نے کسانوں کے ساتھ مل کر سڑکوں پر بارش کی وجہ سے بھیگے دھان کے ڈھیر اور ابھی تک نہ خریدے گئے دھان کے بارے میں جائزہ لیا۔پرشانت ریڈی نے کہا کہ “ہم پچھلے 15 دنوں سے انتظار کر رہے ہیں، پھر بھی ہماری فصل کو یہ حکومت نہیں خرید رہی۔ اب تو بے وقت بارش کی وجہ سے دھان بھیگ گیا ہے اور اس میں ملک نکل رہے ہیں مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی کی کانگریس حکومت نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھان کی خریدی نہیں کی جس کے باعث ہر جگہ سڑکوں پر اور کھلے میں دھان پڑا ہے بارش سے بھیگ کر وہ اگنے لگا اور اب وہ کسی کام کا نہیں رہا۔ حکومت بھیگا ہوا دھان خرید نہیں رہی اور پرائیویٹ افراد بھی اسے لینے سے انکار کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کسان مجبوراً 4-5 روپے فی کلو کے حساب سے اپنا دھان بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مشکلات ناقابل بیان ہیں، اور اس سب کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ان کی کانگریس حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی کو کسانوں کی فکر نہیں بلکہ خوبصورتی کے مقابلوں میں دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی نے ان مقابلوں کیلئے 8 بار افسروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کیے، لیکن فصل خریداری پر ایک بھی جائزہ اجلاس نہیں کیا۔مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے بی آر ایس پارٹی کسانوں کے حق میں کھڑی ہو کر حکومت سے فصل خریدنے کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن ریونت ریڈی کی کانگریس حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا۔رکن اسمبلی مسٹر پر شانت ریڈی نے اس موقع پر کلکٹر سے فون پر بات کی جب وہ بھیگا دھان معائنہ کر رہے تھے، تو وہاں ایک کسان نے بتایا کہ “آج ہی خریداری کا آخری دن ہے، کل سے دھان نہیں خریدیں گے”۔ یہ بات رکن اسمبلی کے علم م میں لائی گئی، جس پر انہوں نے وہیں سے کلکٹر کو فون کر کے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ پداگل دیہات میں آئی کے پی کے تحت چاول خریداری مرکز چل رہا ہے، اور وہاں کسانوں سے کہا جا رہا ہے کہ کل سے خریداری بند ہوگی۔ یہ بات میری توجہ میں آئی ہے، اس لیے میں نے کلکٹر سے کہا کہ خریداری مرکز کو مزید تین چار دن جاری رکھ کر مکمل دھان کی خریداری یقینی بنائی جائے رکن۔اسمبلی مسٹر پرشانت ریڈی نے وہاں موجود آئی کے پی افسر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو یہ کہہ کر ڈرایا جا رہا ہے کہ کل سے خریداری بند ہو جائے گی۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کہہ کر انتباہ دیا۔