کورٹلہ ۔14 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابراہیم پٹنم منڈل کے ورشا کنڈہ گاؤں کے دھان کی خریدی مراکز کا کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے جائزہ لیا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کورٹلہ نے بات چیت کرتے ہوئے دھان کی خریدی میں کی جانے والی تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کاشت کی کٹوائی ہوئے کئی دن ہورہے ہیں، ابھی تک دھان کی خریدی نہ کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ کلوا کنٹلہ سنجے نے کہاکہ دھان کی خریدی مراکز کا آغاز کئے جانے کے باوجود ابھی تک عہدیداروں کی جانب سے اس جانب توجہہ نہیں دی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دھان کی خریدی کامرحلہ تیزی سے چل رہاہے کہکر حکومت جو بلند بانگ دعویٰ کررہی ہے لیکن کہیں بھی مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ شام کے اوقات شبنم ، تیز ہوائیں اور بارش کی وجہ سے کسان کافی مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں ۔ کسانوں کی مشکلات کو حکومت کی جانب سے اس طرح نظرانداز کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ دوسری جانب حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں سُوکھنے کیلئے رکھے گئے دھان ، تھیلے خالی ہیں ۔ لاریوں کے لئے کسان دیکھ رہے ہیں ۔ مزید دس دن گذرجانے پر بارش کے بعد دھان کی حالات کیا ہوگی ، انھوں نے حکومت سے استفسار کیا ۔ ڈسٹرکٹ جگتیال ڈی سی او منوج سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں دھان کی خریدی میں تیزی پیدا کرنے ، بھیگے دھان کی بھی عنقریب خریدی کرتے ہوئے کسانوں کو کسی طرح کی مشکلات درپیش نہ ہوں اس جانب توجہہ دینے کی رکن اسمبلی کورٹلہ نے حکومت سے خواہش کی ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی کورٹلہ کے ہمراہ سابق سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی ممبروں ، بی آر ایس پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز قائدین ، کارکنوں ، کسانوں اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔