دھان خریدی میں ریاستی و مرکزی حکومتیں یکسر ناکام

   

کورٹلہ بس اسٹانڈ کے پاس کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ، مختلف قائدین کا خطاب

کورٹلہ ۔ دھان کی خریدی کرنے کا مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے منگل کے دن کورٹلہ ٹاؤن کے جدید بس اسٹانڈ کے چو راستہ پر واقع امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالا چڑھاکر دھرنا اور راستہ روکو احتجاج منظم کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کے کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی نے کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت اور ریاست کی ٹی آر ایس پارٹی حکومت جو کسانوں کی فلاح و بہبودی کے لئے کئی اقدامات کرنے کا بلند بانگ دعوی کرتی ہیں۔ دونوں حکومتیں دھان کی خریدی میں یکسر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے دھان کی خریدی کرتے ہوئے کسانوں کو سہارا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے انتباہ دیا کہ اگر دھان کی خریدی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں کسانوں کے ساتھ مل کر ریاستی و مرکزی حکومتوں کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے ریاست و مرکزی حکومتوں کو مناسب سبق سکھایا جائے گا۔ اس احتجاجی پروگرام میں کانگریس آئی قائدین کے راج، ترملا کنگادھر اور ڈبکر کانگریس آئی قائدین نے حصہ لیا۔