سوریاپیٹ کلکٹریٹ میں منعقدہ اجلاس : جگدیش ریڈی
سوریاپیٹ /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر جگدیش ریڈی نے تمام عہدیداران کو ہدایت دی کہ دھان کی خریداری کے دوران کاشتکاروں کو کسی بھی قسم کے مسائل درپیش نہ ہو اور ربیع سیزن کے دوران ضلع میں 9.74 لاکھ میٹرک ٹن دھان آنے کی توقع ہیں ۔ اس کیلئے دھان خریدی کے مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی ۔ حکومت کی سبسیڈی کے مطابق دھان کی خریداری کرنے کا متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔ دھان کی خریداری کے سلسلہ میں کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں انہوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی خریداری کے عمل کو شفاف طریقے سے انجام دینے کی متعلقہ عہدیداران کو بالخصوص اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خریداری مراکز پر کسانوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو اور دھان کی خریداری مراکز پر معیاری پیمائش آلہ کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ضلع بھر میں دھان محفوظ کرنے کیلئے تھیلوں کو تیار کریں ۔ اس اجلاس میں ضلع ایس پی آر بھاسکرن ، ایڈیشنل کلکٹر سوریاپیٹ ڈی سنجیوا ریڈی ، آر ڈی او سوریاپیٹ موہن راؤ پی ڈی کرن کمار ، ڈی ایس او وجیہ لکشمی ، ڈی ایم سیول سپلائی ضلع آفیسر برائے زراعت جیوتر مئی اور دیگر ضلعی عہدیداران شامل تھے ۔