دھان خریدی کیلئے کانگریس کے احتجاج کا اثر

   

حکومت ایک ایک دانہ خریدنے کیلئے تیار، سبھاش ریڈی کا بیان
یلاریڈی۔ یلاریڈی کانگریس پارٹی آفس میں آج حلقہ کوآرڈینیٹر سبھاش ریڈی نے اخباری نمائندوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے قومی سطح سے لے کر مواضعاتی سطح تک دھان خریدی کے لئے احتجاج بلند کرنے سے ہی آج ریاستی حکومت کسانوں کے دھان کے ایک ایک دانہ کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ دھان نہ خریدنے کا اعلان کرنے سے کئی کسان مارے خوف کے دھان کی کاشت نہ کرتے اپنی زمین کو خالی بنجر رکھ دیا۔ ایسے کسانوں کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے حکومت سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر منڈل پارٹی صدر جناردھن ریڈی، ٹاؤن صدر محمد حفیظ، نرسملو، چرنجیلو، اشوک پرشانت اور دیگر موجود تھے۔