دیہی ترقیاتی ادارے کی زیر قیادت دھان خریدی مراکز کا ضلع کلکٹر کا جائزہ
کریم نگر۔29/اپریل ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں انعقاد کیے گئے دھان خریدی مراکز میں کسانوں سے دھان کے حصول و تول کے فوری بعد کسانوں کو رسید فراہم کرنے کی ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بروز منگل ضلع کے گنگادھرا منڈل ، گرماکورتی دیہات میں ضلع دیہی ترقی ادارے کے زیر قیادت منعقد کئے گئے دھان خریدی مراکز کی ضلع کلکٹر نے تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیہات کے احاطے میں موجود تمام ایکر اراضیات پر کاشتکاری کے مکمل کردہ کٹائی و مراکز کو دھان کی روانگی کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ مراکز کو لائی گئی دھان کے معیار کے تحت خریدی کئے گئے دھان کی میٹرک ٹن مقدار کے متعلق ذمہ داران مراکز خریدی سے جانکاری حاصل کی۔ دیہات میں 278 ایکر اراضی پر یاسنگی ( ربیع) کیلئے فصل تیار کی گئی ، تاحال مرکز میں ساٹھ فیصد دھان خریدی کیلئے لائی گئی بقیہ 40 فیصد فصل کی اگلے دس دنوں میں خریدی مکمل کرلی جائیگی۔ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراکز کو لانے سے قبل دھان کو سوکھا کر لانے کی کسانوں کو ہدایت دی جائے۔ غیر موسم بارش سے حفاظت کیلئے مراکز میں ٹرپالین تیار رکھیں جائیں۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی اے وینکٹیشور راؤ ، ضلع کوآپریٹیو عہدیدار منوج کمار ، ایم پی ڈی او نرسیا ، ایم آر او جیانت ایم پی پی سریرام ، سرپنج رمیش ، ایم پی پی کویتا ، ایم پی ٹی سی مہیندر ریڈی ، ایم آر او کومل ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔