دھان خرید نے تلنگانہ کے کسان حکومت کو جھکا کر رہیں گے

   

جھوٹ پر مبنی حکومت سے عوام بیزار، یلاریڈی میں کانگریس کا جلسہ، بی سی سی صدر ریونت ریڈی کا خطاب

یلاریڈی۔ مستقر یلاریڈی پر اتوار کی شام کانگریس پارٹی کے پروگرام ’’ہمارا گاؤں ہماری جدوجہد‘‘ سے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے دھان خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے فارم ہاوز کا گھیراؤ کریں گے۔ کسانوں کی سونامی پیدا کرکے کے سی آر کو دھان کے ایک ایک دانہ کو خریدنے پر مجبور کریں گے۔ حقوق کے لئے حکومت سے لڑنے تمام کسانوں کو تیار رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کسانوں کو مفت برقی سربراہ کرنے کے دعوے اور دھان کی کاشت نہ کرنے کی صلاح دینا پڑے شرم کی بات ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کو اور ریاست میں ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرکے کانگریس عوامی مسائل حل کرے گی۔ پنجاب و ہریانہ کے بہادر کسانوں کی طرح تلنگانہ کے کسان بھی حکومتوں کو جھکاکر رہیں گے۔ 2014 کے عام انتخابات میں ضلع نظام آباد سے فریبی وعدے کرکے شریمتی کویتا نے پارلیمانی حلقہ سے کامیابی حاصل کرکے منتقل شدہ نیشکر فیکٹری کو 100 دنوں میں دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا جس کو پورا نہ کرنے پر 2019 کے عام انتخابات میں ضلع کے کسانوں نے کویتا کو مزید جھکا دیا۔ پھر 2019 بورڈ کا قیام کا وعدہ کرکے کسانوں کو بانڈ پیپر پر تحریر کرکے دیا تھا لیکن افسوس کے اس بی جے پی کے کامیاب رکن پارلیمان نے کسانوںسے وعدہ پورا نہ کیا۔ اس مرتبہ اروند کو بھی عوام و کسان سبق سکھائیں گے۔ کانگریس سینئر قائد و سابق وزیر محمد علی شبیر نے اپنے خطاب میں ٹی آر ایس پر اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے وعدے کو آٹھ سال تک پورا نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ٹی آر ایس نے ریاستی میناریٹی طبقہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ریاست میں آج بھی کئی شعبہ جات خالی ہیں۔ جھوٹ بولنا اور عوام کو دھوکہ دینا کے سی آر کا شیوہ ہے۔ عوام اب ریاست تلنگانہ دینے والی کانگریس کو اقتدار پر واپس لانے کے لئے بے قرار ہے، جھوٹ پر مبنی حکومت سے ریاست کی عوام تنگ آگئی ہے۔ کانگریس ریاستی ورکنگ صدر و ملک کے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے اپنے مختصر سے خطاب میں کانگریسی قائدین کو مل جل کر صرف عوام کے مسائل دور کرنے اور ان کی خدمت کرنے کی صلاح دی۔ صدر پردیش کانگریس کا پوچارم علاقہ سے یلاریڈی تک عوام نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ہزاروں عوام کا مجمع موجود تھا۔ کانگریسی قائدین میں سدرشن ریڈی، سریش، شنکر، انجن کمار، سبھاش ریڈی، مدن موہن ریڈی، سیتکا، بلرام نائک، طاہر بن ہمدان، سیدیوسف علی، راملو نائک، کیلاش سرینواس، گنگا دھر، انیل بھوپتی ریڈی، دیاکر، ملوروی، چناریڈی، گنگا رام، مقامی کانگریسی قائدین میں جناردھن ریڈی، محمد حفیظ، نرسمہلو، سرینواس ریڈی، بالراج گوڑ، مادھوی، محمد مسعود علی، محمد یونس اور سیکٹروں ریاست بھر سے آئے کانگریسی قائدین موجود تھے۔ کانگریس میں ایک نیا جوش ضرور پیدا ہوگیا ہے۔