سنگاریڈی میں عہدیداروں کے ساتھ ایڈیشنل کلکٹر ویرا ریڈی کی ٹیلی کانفرنس
سنگاریڈی ۔ ایڈیشنل کلکٹر ضلع سنگاریڈی ویراریڈی نے متعلقہ ضلعی حکام کو ہدایت دی کہ غیر موسمی بارش کے پیش نظر ضلع میں دھان کی خریداری میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں ڈی آر ڈی او، ڈی سی او، سیول سپلائیز ، محکمہ زراعت کے ، ریونیو ڈویڑنل افسران تحصیلدار اور خریداری مرکز کے انچارجوں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے دھان کی خریداری کی پیش رفت کا جائزہ لیااس موقع پر ضلع اڈیشنل کلکٹر ویراریڈی نے کہا کہ رائس ملرس اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو دیکھیں کہ دھان کی لاریوں کو بروقت اتارا جائے۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ جمع شدہ دھان فوری طور پر خریداری مراکز سے رائس ملر تک پہنچایا جائے غیرموسمی بارشوں سے کسانوں کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ رائس مل تک دھان کو بحفاظت پہنچانے کے اقدامات کو ضروری قرار دیا ۔ تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس بات کو دیکھیں کہ روزانہ کی بنیاد پر رائس ملوں تک دھان کو پہنچایا جائے اور اس عمل پر توجہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی نگرانی کی جائے۔ ضرورت پڑنے پر اناج کی نقل و حرکت کے لیے اضافی گاڑیاں فراہم کی جائیں وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسانوں سے خریدے گئے اناج کے سلسلے میں بل کو مقررہ وقت کے اندر ادا کیے جائیں۔ واضح کیا گیا کہ کسانوں کو کسی بھی صورت میں پریشان نا ہونے دیا جائے۔ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے ہدایت دی کی کہ دھان خریداری کے عمل کو بہتر انداز میں انجام دیتے ہوئے مکمل کریں۔ اس ٹیلی کانفرنس میں ڈی آر ڈی او سرینواس راؤ، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ، ڈی سی او، ڈی ایس او، ڈی ایم سیول سپلائیز ، ریوینیو ڈویڑنل آفیسر ، تحصیلدار، پرچیزنگ سنٹر انچارجس اور دیگر نے شرکت کی۔