دھان کی خریدی تک ٹی آر ایس حکومت کا تعاقب کیا جائے گا : بنڈی سنجے

   

کے سی آر کو زبان سنبھالنے کا مشورہ، مرکزی وزراء کے خلاف بیانات کی مذمت
حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے اعلان کیا کہ اگر ٹی آر ایس حکومت کسانوں سے دھان نہیں خریدے گی تو بی جے پی چھوڑنے والی نہیں ہے۔ دھان کی خریدی تک حکومت کا تعاقب کیا جائے گا۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ چیف منسٹر جان بوجھ کر مرکز کے بارے میں گمراہ کن بیانات جاری کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کی جانب سے مرکزی وزراء کشن ریڈی اور پیوش گوئل کے خلاف استعمال کردہ زبان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز شخص کیلئے اس طرح کی زبان کا استعمال مناسب نہیں ہے۔ چیف منسٹر کی زبان تلنگانہ میں کوئی بھی نہیں بولتا لیکن مرکزی وزراء کے بارے میں اس طرح کے الفاظ ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر اسی زبان میں جواب دے گی تو چیف منسٹر برداشت نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے جاریہ سیزن کی دھان کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ کے سی آر اپنے طور پر دھان کی عدم خریدی کو مرکز سے منسوب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھان نہیں خریدا گیا تو بی جے پی خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی سے واپسی کے بعد کے سی آر کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ دیگر ریاستوں میں کوئی مسائل نہیں ہیں صرف کے سی آر حکومت مسائل پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی قائدین کے بارے میں زبان کے استعمال میں احتیاط کریں۔ ر