جگتیال : دفتر ضلع کلکٹر جگتیال میں منعقدہ اجلاس میں دھان خریدی کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا نے اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ ابتدائی امداد باہمی زرعی سوسائیٹی اور آئی کے پی کے ذریعہ دھان کی خریدی کیلئے تمام انتظامات کئے جاچکے ہیں۔کسان دھان کی اچھی طرح صفائی کرتے ہوئے،حکومت کی ہدایت کے مطابق اچھی طرح سکھا کر نمی کے فیصد کی برقراری کو یقینی بنائیں۔کسی بھی صورت میں معیار کو برقرار رکھیں۔ کسانوں کو کسی بھی قسم کے مسائل درپیش ہونے پرو ہ ٹول فری نمبر 18004258187 پر رابطہ پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائل کی یکسوئی کروالیں ، اس نمبر کو تمام خریداری کے مراکز میں آویزاں کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ ملیال اور پیگڈا پلی منڈل کا مینیجر محکمہ سیول سپلائی نے معائنہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کسانوں کو مسائل درپیش نہ ہونے دیں، خریدی گئی فلج کو ملوں کو فوری روانہ کریں۔ریاستی سطح کے عہدیداروں کی جانب سے خریدی کے مراکز کے دورہ کے پیش نظر رجسٹروں میں درست تفصیلات کو ساتھ ساتھ ریکارڈ کریں۔اس اجلا س میں محکمہ سیول سپلائی کے ضلعی عہدیدار چندن کمار،مارکٹنگ اے ڈی پرکاش، سیول سپلائی مینیجر ،زرعی عہدیدار، محکمہ امداد باہمی کے عہدیدار،محکمہ دیہی ترقی کے عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔
٭٭٭