ایک کنٹل میں 6تا10 کیلو ترگو کے نام پر کٹوتی، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کا خطاب
نظام آباد:5؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دھان کی خریدی میں کسانوں کے ساتھ کی جانے والی دھاندلی کیخلاف پردیش کانگریس کی جانب سے ایک دن کی ہڑتال کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ پردیش کانگریس اپیل پر آج ضلع کانگریس بھون میں ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، پی سی سی سکریٹری مہیش کمار گوڑ ، گڑ گو گنگادھر ، کسان کھیت کانگریس کے ریاستی صدر انویش ریڈی ، سنیئر کانگریسی قائدین اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینوعبدالکریم ببو نے آج ہڑتال میں حصہ لیا اس موقع پر ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی نے بتایا کہ ضلع میں دھان کی خریدی میں زبردست دھاندلی کی جارہی ہے ۔ ایک کنٹل خریدی میں 6 تا10 کیلو ترگو کے نام پر کٹوتی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضلع کے ٹی آرایس قائدین ، ریاستی وزیر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ رائس ملوں کی زیادتیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور بغیر کٹوتی کے دھان خریدنا نا ممکن کہا جارہا ہے ۔ اس کے باوجود بھی ضلع کے قائدین خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور یہ معنی خیز ہے ۔ ٹی پی سی سی سکریٹری مہیش کمار ، گڑگو گنگادھر نے کہا کہ ضلع کے قائدین رائس ملوں کی کی لالچ میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ان کی دھاندلی کو روکنے میں ناکام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے واضح طور پر اس بات کا اعلان کیا کہ 1005لاکھ میٹرک ٹن خریدنے کا اعلان کیا ۔ لیکن اب تک 25لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کی گئی جبکہ موسم بارش قریب ہوتا جارہا ہے باقی دھان کب خریدا جائیگا اور بیان بازی تو دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے فوری طور پر دھان کی خریدی کرتے ہوئے کسانوں کی باز آبادکاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
