حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی لیڈر ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ سے دھان خریدی کی مقدار کا تعین کرے۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیشو راؤ نے کہا کہ وزیر اغذیہ پیوش گوئل دھان کی خریدی کا اعلان کر رہے ہیں لیکن مقدار کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔ ریاستی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران بھی مرکز کا رویہ غیر واضح رہا جس کے سبب تلنگانہ حکومت الجھن کا شکار ہے۔ کیشو راؤ نے پنجاب کی طرح تلنگانہ سے مکمل دھان کی خریدی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فوڈ کارپوریشن کو ہدایت دی جائے۔ کیشو راؤ نے بتایا کہ مرکز نے دھان کی خریدی سے متعلق رقم کی ادائیگی میں بھی غیر معمولی تاخیر کی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزراء نے گزشتہ ہفتہ پیوش گوئل سے ملاقات کی لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ر