آر پار کی لڑائی شروع کرنے کا انتباہ ، ملک بھر میں سیاسی زلزلہ برپا کرنے کا انتباہ ‘ہٹلر کے انجام سے سبق لینے کا مشورہ ‘ راکیش ٹکیت سے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 11اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ سے دھان کی خریدی پر مرکزی حکومت کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی ہے ۔ دھان خریدی کیلئے مہلت ختم ہونے سے قبل کوئی فیصلہ کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا، بصورت دیگر مرک کے خلاف آر پار کی لڑائی شروع کردینے کا انتباہ دیا ۔ دھان کی خریدی کیلئے انٹیگریٹیڈ اگریکلچر پالیسی تیار کرنے پر مور دیا ۔ جیل بھیجنے کی دھمکیوں سے نہ ڈرنے کا اعلان کیا ہے ، ہمت ہے تو گرفتار کرنے کا چیلنج کیا ۔ دہلی تلنگانہ بھون میں دھان کی خریدی کیلئے احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا جس کی کسانوں کے قائد راکیش ٹکیٹ نے تائید و حمایت کی ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ملک کے کسان بھکاری نہیں ہے ، دھان کی خریدی کیلئے ملک بھر میں ایک نظام نہ ہونے کی وجہ کسان احتجاج کرنے سڑکوں پر آرہے ہیں ۔ وہ وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر پیوش گوئل سے اپیل کرتے ہیں کہ تلنگانہ سے مکمل دھان خریدیں ، تلنگانہ سے 2 ہزار کیلو میٹر دور دہلی پہنچ کر احتجاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں کسی سے بھی دشمنی مول لیں مگر کسانوں سے ہرگز دشمنی نہ کریں ، کوئی بھی حکومت مستقل نہیں ہوتی ۔ دھان کی خریدی کیلئے مرکز پر دباؤ بنانے دہلی میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔ کے سی آر نے احتجاج کی تائید کرنے والے راکیش ٹکیت سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے علحدہ تلنگانہ تشکیل پائی ہے ۔ کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ مشین بھگیرتا اسکیم کے ذریعہ تالابوں کی عظمت بحال کی گئی ہے ۔ پراجکٹس تعمیر کرکے فصلوں کی تیاریوں کیلئے کسانوں کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں ایک کروڑ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر پیوش گوئل پر کسانوں کی توہین کا الزام عائد کیا اور انہیں ’ گول مال پیوش گوئل ‘ قرار دیا اور ملک بھر میں زلزلے برپا کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ ہٹلر اور نیپولین کے انجام سے سبق حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ گھمنڈ اور تکبر کا ہمیشہ منہ کالا ہوتا ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں سب سے زیادہ 30لاکھ بورویل ہیں ۔ کسانوں کو بلاوقفہ برقی سربراہ کرنے ہزاروں کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ متحدہ آندھرا میں تلنگانہ کا زراعتی شعبہ مکمل نظرانداز کردیا گیا تھا ۔ علحدہ تلنگانہ میں زراعت کو تہوار میں تبدیل کیا گیا ہے ، جس ملک کے کسانوں کے آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا ۔ دھان حاصل کرنے سارے ملک میں ایک نظام ہونا چاہیئے اس کیلئے مرکزی حکومت انٹیگریٹیڈ اگریکلچر پالیسی تیار کرے بصورت دیگر مودی کا پیچھا کرنے کا انتباہ دیا ۔ آئندہ مرکز میں قائم ہونے والی حکومت کے ذریعہ اینٹی گریٹیڈ پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم مودی فیصلہ کرلیں انہیں دولت چاہیئے یا ووٹ ۔ کاشت کو اقل ترین قیمت وصول ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کسانوں کے قومی قائد راکیش ٹکیتکے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔ تلنگانہ کے عوام پوری طرح کسانوں کے ساتھ ہیں ۔ مرکز نے راکیش ٹکیت کی کئی مرتبہ توہین کی انہیں ملک کے غدار اور دہشت گرد قرار دیا گیا ۔ وہ بھی کسانوں کیلئے توہین کو برداشت کرکے آگے بڑھیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انہیں تلنگانہ بی جے پی کے قائدین جیل بھیجنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے وہ ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے ۔ ہمت ہو تو انہیں گرفتار کرنے کا بی جے پی کے قائدین کو چیلنج کیا ۔ کسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کا مرکزی حکومت کو مشورہ دیا اور کہا کہ جو بھی مرکزی حکومت کے نظروں سے نظریں ملاکر دیکھ رہے ہیں ان کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں سی بی آئی اور ای ڈی کے دھاوے کئے جارہے ہیں ۔ ملک کی ہر ریاست میں دوسری جماعتوں کے قائدین کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت کے مشورہ پر ہم نے کسانوں سے متبادل کاشت کرنے کی اپیل کی تھی ۔ مرکزی وزیرجی کشن ریڈی اوجر تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے علاوہ دوسرے بی جے پی کے قائدین نے اس کی مخالفت کی ۔ دھان کی کاشت کرنے اور مرکز سے دھان خریدنے کا انہیں یقین دلایا گیا ہے ۔ دھان کی خریدی کیلئے ہم دہلی میں احتجاج کررہے ہیں اور بی جے پی کے قائدین بے شرمی کا مظاہرہ کرکے حیدرآباد میں ہمارے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ ن