وزراء دیاکر راؤ، سرینواس گوڑ، نرنجن ریڈی، اندرا کرن ریڈی نے راستہ روکو احتجاج کی قیادت کی
حیدرآباد۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) دھان کی خریدی کے مسئلہ پر آج وزرا اور ارکان اسمبلی کی قیادت میں ٹی آر ایس کے قائدین اور کارکنوں نے قومی شاہراہوں پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا جس سے کئی کیلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی ہدایت پر ناگپور، ممبئی، بنگلور، وجئے واڑہ ہائی ویز پر بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ وزرا نرنجن ریڈی، سرینواس گوڑ نے ضلع محبوب نگر میں، ضلع جنگاؤں میں ریاستی وزیر ای دیاکر راؤ اور ضلع نرمل کے کڑتال نامی جنکشن پر منعقد احتجاج کی ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے قیادت کی ۔ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل مقامی اداروں کے منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ ٹی آر ایس کے قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ ریاستی وزیر اکسائز سرینواس گوڑ نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ سے دھان کی خریدی کے معاملے میں سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ ریاست سے مکمل دھان کی خریدی تک ٹی آر ایس اپنے احتجاج کو جاری رکھے گی اور مرکز کی گردن جھکا کر دھان خریدنے کے لئے مجبور کرے گی۔ وزیر جنگلات اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ریاست سے دھان کی خریدی تک ٹی آر ایس این ڈی اے حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے کسانوں کو گمراہ کرتے ہوئے دھان کی کاشت کرنے کے لئے مجبور کیا۔ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ دھان خریدنے کے لئے مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔ مگر تلنگانہ بی جے پی قائدین اب خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ سے مکمل دھان خریدنے کا مرکز سے مطالبہ کیا اور ساتھ ہی تلنگانہ بی جے پی کے قائدین کو کسانوں سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے کہا کہ مرکزی وزرا دھان کی خریدی کے معاملے پر تلنگانہ عوام کی توہین کررہے ہیں جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ن