دھان کی فصل میں کسانوں کا استحصال:پرینکا

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا وڈرا نے اترپردیش حکومت پر دھان میں نمی کا حوالہ دے کر کسانوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے اور کسانوں کیلئے تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے ۔ پرینکا نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اترپردیش کے دھان کسان بے حد پریشان ہیں۔ دھان کی خرید بہت کم ہورہی ہے۔ جو تھوڑی سی خرید ہورہی ہے اس میں 1200 روپئے سے بھی کم کا ریٹ مل رہا ہے ۔ یہی دھان کانگریس حکومت میں 3500 روپئے فی کوئنٹل تک خریدا گیا تھا۔ نمی کے نام پر کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ شائد پہلی بار ایسا ہے کہ دھان،گیہوں سے سستا بک رہا ہے ۔