لنگم پیٹ میں متوفی کسان کے خاندان سے وائی ایس آر ٹی پی صدر شرمیلا کا پرسہ
یلاریڈی : آنجہانی وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے کسانوں کی بے لوث خدمت کی ہے وائی ایس آر ٹی پی صدر شرمیلا نے یہ بات کہی ۔ انھوں نے منڈل لنگم پیٹ کے آئلا پور علاقہ سے تعلق رکھنے والے متوفی کسان بیریا کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اُنھیں پرسہ دیا ۔ منڈل سداشیونگر کے اڈلور یلاریڈی پر دھان کے انبار پر فوت ہونے والے راجیا کسان کے خاندان سے ملاقات کی اور منڈل ناگمی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی کے خودکشی کرنے و الے کسان یادیا کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات دریافت کیا۔ برقی شاک لگنے پر فوت ہونے والے ملیش کسان کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کی مشکلات سے آگاہی حاصل کی ۔ شرمیلا نے کہاکہ دھان کی فصل کاشت نہ کرنے کا مشورہ دینے والے وزیراعلیٰ کی ضرورت نہیں ۔ کے سی آر جب سے اقتدار میں آئے تب سے کسانوں کو کئی مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ آنجہانی وزیراعلیٰ راج شیکھر ریڈی کی طرح عوام کی مثالی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے شرمیلا نے اپنے والد کی طرح کسانوں کے مسائل حل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر وائی ایس آر ٹی پی ریاستی کوآرڈنیٹر راج گوپال ، ریاستی کنوینر رمیش اور رام ریڈی ، سدی راملو ، بھوپتی ریڈی ، ملیا اور دوسرے موجود تھے ۔
