دھان کی خریداری سے متعلقہ امور پر ضلع کے رائس ملروں کے ہمراہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر کا جائزہ اجلاس
پداپلی’6/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دھان کی خریداری کے وقت دھوکہ دہی کرنے پر سخت کاروائی کرنے کا ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے رائس ملروں کو انتباہ کیا۔دھان کی خریداری سے متعلقہ امور پر بروز منگل ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے سلطانہ آباد کے آریا وایشیا بھون میں رائس ملروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسم گرما میں چند کسانوں نے 1153’1156’24423 بیج استعمال کیا’ جس کی وجہ سے اناج میں زیادہ کیڑے پائے گئے ہیں۔ اس دھان کو خریداری مراکز پر کلینر کا استعمال کرتے ہوئے صاف کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ دھان کو صاف کرنے کے بعد ہی کسانوں سے خریداری کررائس ملوں کو روانہ کیا جارہا ہے۔ تاہم چند رائس ملرس کسانوں سے راست طور پر رابطہ کر دھان کے تول میں دھوکہ دہی کر رہے ہیں جو کہ حکومت کے قواعد وضوابط کے بلکل خلاف ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر نے واضح کیا کہ رائس ملو ں کو سربراہ کئے گئے دھان میں اگر کیڑے موجود ہوں تو متعلقہ خریداری مراکز کے انچارج کو ذمہ داری سنبھالیاور کسی بھی حال کسانوں سے رابطہ نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ آسان طریقے سے دھان کی خریداری اور کیڑوں کے مسائل سے نمٹنے کے تحت ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے 5 گروپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ خریداری کے دوران درپیش مسائل کو ان گروپس کے ہمراہ مباحثہ کر حل تلاش کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ رائس ملروں کو مشترکہ طور پر ایک گروپ مختص کیا گیا ہے۔ رائس ملروں کو اس گروپ سے اپنے مسائل بیان کر حل تلاش کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ سلطانہ آباد ڈپٹی تحصیلدار مہیش فون نمبر 753299989′ منتھنی فوڈ انسپکٹر شفی فون نمبر 9441128015′ حسن آباد نائب تحصیلدار ملی کارجن ریڈی فون نمبر 9441267848′ گولی واڈا نائب تحصیلدار وینو فون نمبر 9652663432 نمبرات پر رائس ملروں کو رابطہ کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کاشت کی گئی دھان کی مکمل سطح پر خریداری کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کسانوں کو تکلیف دئیے بغیر موثر انداز میں دھان کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ ضلعی کوآپریٹیو آفیسر چندرا پرکاش ریڈی ‘ ضلعی سول سپلئی آفیسر توٹا وینکٹیش ‘ سلطانہ آباد تحصیلدار ہنمنت راؤ اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
