کریم نگر ۔کریم نگر کے جمی کنٹہ دیہی علاقے میں سابق ایم پی پونم پربھاکر نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے دکانداروں کو چاول کے بیج نہ بیچنے کی دھمکی دینے کو برداشت نہیں کریں گے۔ وہ منگل کو جمی کنٹہ قصبہ میں پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سدی پیٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی وزیر اعلیٰ کے چمچے ہو سکتے ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بادشاہت کا زمانہ نہیں ہے۔ سدی پیٹ کلکٹر کا کھلے عام یہ کہنا درست نہیں تھا کہ اگر دھان کے بیج فروخت ہوتے ہیں تو دکانوں پر قبضہ کر لیا جائے گا اور سپریم کورٹ سے حکم لانے کے باوجود دکانیں نہیں کھلیں گی۔ عدلیہ فوری طور پر اس کیس کو لے کر کلکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ ورنہ عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ اگر حکومت دھان کے بیج نہیں بیچتی ہے تو کانگریس کسان سیل زونل شاخوں کے ذریعہ کسانوں کو بیج دستیاب کرائے گی۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری سرینواسن کرشنا اور دیگر موجود تھے۔
