دھاوے کے دوران القاعدہ کے پانچ ارکان گرفتار

   

ملتان ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مشرقی علاقہ میں رات کے وقت کئے گئے ایک دھاوے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے عہدیدار محمد عمران نے یہ بات بتائی اور کہا کہ صوبہ پنجاب میں یہ دھاوے ملک کی اعلیٰ سطحی انٹلیجنس آئی ایس آئی کے تعاون سے کئے گئے تھے۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے ایک جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ماہر ہے جبکہ دوسرا ڈیجیٹل میڈیا میں مہارت رکھتا ہے۔ محمد عمران نے مزید بتایا کہ دھاوے کے دوران الیکٹرانک سازوسامان، ہتھیار اور دھماکہ کرنے والے جیکٹس ضبط کئے گئے۔