دھرانی : این آر آئز کے لیے راحت

   


حیدرآباد :۔ زرعی اراضیات رکھنے والے لیکن آدھار نہ رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں ( این آر آئیز ) کو ایک بڑی راحت میں ریاستی حکومت نے ان کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ مقررہ فارم کے ذریعہ زمین کی تفصیلات اپ لوڈ کریں ۔ درخواست میں تفصیلات ہونے ہوں گے بشمول پرسنل ڈیٹا ، پیشہ ، ملک جہاں وہ مقیم ہیں ، پاسپورٹ تفصیلات ، بینک ، اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کارڈ ( اگر دستیاب ہو ) ، درخواست گذار کی ملکیت کی زمین ، زمین کا رقبہ ، سروے نمبر ، کھاتہ نمبر ، ولیج ، منڈل اور دیگر تفصیلات ۔ درخواست داخل کرنے کے بعد درخواست گذار کی جانب سے داخل کی گئی تفصیلات کا ایک خلاصہ اور دھرانی / LRMS / سے حاصل ہونے والی انفارمیشن کو سافٹ ویر سے تیار کیا جائے گا ۔ جسے متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس کے لیے دستیاب بنایا جائے گا جو دستیاب انفارمیشن کے حوالہ سے ادعا جات کی تصدیق کریں گے یا اگر ضرورت ہو تو انکوائری کریں گے اور درخواست کو منظور یا مسترد کریں گے ۔ آیا یہ منظور ہو یا مسترد اس سے قطع نظر سسٹم کے ذریعہ درخواست گذار کو ایک ایس ایم ایس الرٹ روانہ کیا جائے گا ۔ مسترد کئے جانے کی صورت میں اس کی وجوہات ریکارڈ کی جائیں گی ۔ منظوری کی صورت میں تحصیلدار پٹہ دار پاس بک پر ڈیجیٹلی دستخط کریں گے ۔ اسے دھرانی میں دکھایا جائے گا کہ این آر آئی لینڈ ہولڈر کو پٹہ دار پاس بک (PPB) جاری کیا گیا ہے ۔ e-PPB ایک ایس ایم ایس لنک اور ای میل کے ذریعہ این آر آئی کو روانہ کیا جائے گا ۔ e-PPB میں آدھار نمبر کے بجائے پاسپورٹ نمبر ہوگا ۔ یہ پورا عمل شفاف اور این آر آئز کے لیے سہولت اور آسانی کا ہوگا ۔۔