دھرانی پورٹل سے تلنگانہ میں لینڈ ایڈمنسٹریشن میں انقلابی اصلاحات

   

Ferty9 Clinic

چیف سکریٹری سومیش کمار کا دعویٰ،ایک سال کی تکمیل پر تقریب
حیدرآباد۔29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ دھرانی پورٹل ریاست میں لینڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم میں اہم تبدیلیوں میں معاون ثابت ہوا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیش قیادت کے نتیجہ میں اراضی اصلاحات کے آغاز میں دھرانی پورٹل کا غیر معمولی رول رہا۔ پورٹل کے آغاز کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر بی آر کے بھون میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے دھرانی پورٹل کی خدمات سے متعلق تفصیلات پر مبنی کتابچہ جاری کیا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد اراضی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے چیف منسٹر نے دھرانی پورٹل کے آغاز کا انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ چیف سکریٹری نے گزشتہ ایک سال کے دوران دھرانی پورٹل پر کامیاب عمل آوری کے لئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل پر ایک سال میں 5.14 کروڑ ہٹس آئے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد معاملات کی یکسوئی کی گئی ۔ ابتدائی مرحلہ میں درپیش چیلنجس اور دشواریوں کا حوالہ دیتے ہوئے چیف سکریٹری نے کہا کہ بعض مفادات حاصلہ کی جانب سے دھرانی پورٹل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے باوجود عہدیداروں نے عوام کیلئے بہتر خدمات انجام دی ہیں۔ ر

اراضی معاملات کی یکسوئی میں دھرانی پورٹل منفرد
عہدیداروں اور ضلع کلکٹرس کو چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد
حیدرآباد۔29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یقین ظاہر کیا کہ دھرانی پورٹل زرعی اراضیات کے معاملات کی یکسوئی کیلئے واحد مرکز کی حیثیت اختیار کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پورٹل کے ذریعہ عوامی خدمات میں مزید توسیع ہوگی اور کامیابی کے ساتھ مسائل حل کئے جاسکیں گے ۔ دھرانی پورٹل کے آغاز کے ایک سال کی تکمیل پر چیف منسٹر نے چیف سکریٹری کی زیر قیادت عہدیداروں کی ٹیم اور ضلع کلکٹرس کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے پورٹل کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ چیف منسٹر نے شہریوں اور خاص طور پر زرعی اراضیات کے مالکین کی جانب سے پورٹل کے استعمال پر مسرت کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ دھرانی طرز کی منفرد خدمات فراہم کی گئی ہے جس کے تحت تحصیلدار آفس میں اراضی رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے ۔ 141 سب رجسٹرار دفاتر کے بجائے 457 تحصیلدار دفاتر میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اراضیات کے فروخت سے متعلق 502281 معاملات کی یکسوئی کی گئی ہے جن میں گفٹ ڈیڈ کے 158215 معاملات شامل ہیں۔ ر

انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران وقفہ وقفہ سے کئی خدمات کا اضافہ کیا گیا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ دھرانی پورٹل کے نتیجہ میں سرکاری اور دیگر اراضیات کے تحفظ میں مدد ملی ہے اور اراضیات کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل میں درج کی گئی تفصیلات میں کوئی تحریف نہیں کی جاسکتی۔ اس کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل کے ذریعہ حکومت نے ریاست بھر میں اراضیات کے ریکارڈس کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں اور اسٹاف کی گزشتہ چند ماہ کے دوران انتھک مساعی کی ستائش کی اور کہا کہ زیر التواء مسائل کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پورٹل کے آغاز کے بعد سے وابستہ عہدیداروں نے اپنے تجربات بیان کئے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے پورٹل کی ایک سال کی تکمیل پر کیک کاٹا۔ تقریب میں سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ ، سکریٹری ہیلت مرتضی علی رضوی ، سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ راہول بوجا ، سی آئی جی اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن شیشادری ، سکریٹری زراعت رگھونندن راؤ ، ڈائرکٹر اکسائز سرفراز احمد کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ر