حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے دھرانی پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دھرانی پورٹل پر عوام کی جانب سے پیش کردہ درخواستیں اور شکایات کی فی الفور یکسوئی کی جائے ۔ ضلع کلکٹرس کے اشتراک سے پورٹل کی کارکردگی بہتر بنائی جائے ۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی یکسوئی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ واٹس ایپ ، ای میل اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی شکایتوں کی ترجیحی بنیادوں پر یکسوئی کرتے ہوئے جواب دیا جائے ۔ چیف سکریٹری نے اراضی معاملات کی یکسوئی اور اس کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ۔