دھرانی پورٹل مسئلہ پر نوین متل ہائی کورٹ کے روبرو پیش

   

حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن نوین متل ہائی کورٹ کے جسٹس کے لکشمن کے اجلاس پر پیش ہوئے اور عدالت کو تیقن دیا کہ ریاستی حکومت دھرانی پورٹل میں اراضی معاملات سے متعلق خامیوں کو دور کرنے کیلئے جلد اقدامات کرے گی۔ جسٹس لکشمن نے دھرانی پورٹل کے ذریعہ اراضی معاملات کی تکمیل میں مسائل کا شکار افراد کی درخواستوں کی سماعت کی۔ انہوں نے اس معاملہ میں رہنمایانہ خطوط سے متعلق احکامات جاری کرنے کا تیقن دیا۔ سماعت کے دوران نوین متل کو بتایا گیا کہ عدالت میں روزانہ کئی درخواستیں داخل کی جارہی ہیں جس میں دھرانی پورٹل کی خامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پورٹل کا مقصد درمیانی افراد کو ختم کرنا تھا لیکن بروکرس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نوین متل نے عدالت کو تیقن دیا کہ وہ دھرانی پورٹل کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے اقدامات کریں گے۔ر