دھرانی پورٹل پر ہائیکورٹ کے حکم التواء میں 21 جون تک توسیع

   

حیدرآباد: ہائی کورٹ نے دھرانی پورٹل پر غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کے رجسٹریشن پر حکم التواء میں 21 جون تک توسیع کردی ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے عدالت کو بتایا کہ دھرانی پورٹل پر اعتراضات کی سماعت کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی گئی جو نمائندگیاں وصول کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹل و رجسٹریشن کے سلسلہ میں حکومت کو وقت درکار ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایک مسئلہ پر 7 درخواستیں داخل کی گئی ہیں جس کی ضرورت نہیں ہے۔ مفاد عامہ کی پانچ میں صرف دو درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔ حکومت کی خواہش پر عدالت نے آئندہ سماعت 21 جون کے بعد مقرر کرکے حکم التواء میں توسیع کردی۔