دھرما ساگر میں ایکوٹورازم پارک کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جائے: کلکٹر

   

ورنگل۔یکم؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) )ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ پی پرانیا نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بہتر تال میل کے ساتھ کاموں کو انجام دیں اور مجوزہ ایکو ٹو ر ازم پارک کے قیام کے لئے دھرما ساگر منڈل کے انو پرتھی گٹہ میں جگہ کا انتخاب مکمل کریں۔انہوںنے ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ منعقد ہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے تجویز کردہ ایکو ٹور ازم پارک جگہ کے انتخاب کے لئے محکمہ جنگلات ،محکمہ روینیو اور محکمہ کوڈا کے عہدیداران ملکر کر کام کریں۔بغیر کسی پریشانی کے اس سائٹ کو مکمل کرنے اور کوڈا کے حوالے کرنے کے اقدامات کریں۔کلکٹر نے کہاکہ اگریہاں پارک قائم ہوجاتا ہے تو یہاں عوام اور بچوں کے لئے پروگراموں کے ساتھ ساتھ ہاٹ بیلونس ،واٹر اسپورٹس اور مختلف قسم کے پرندوں کو دیکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر لاونیا ،ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی ،ہنمکنڈہ آر ڈی او راتھوڑ رمیش ،کوڈا چیف پلاننگ آفیسر اجیت ریڈی اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔