دھرمپوری حلقہ میں ایس آر ایس پی کینالوں کی صفائی و مرمت پر وزیر بہبود کا جائزہ اجلاس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : وزیر اقلیتی بہبود کوپالہ ایشور نے ضلع جگتیال دھرمپوری حلقہ کے گولا پلی ، پیگڈاپلی، دھرمپوری، بگارم، ویلگٹور اور دھرمارام منڈلوں میں ایس آر ایس پی کینالوں کے سرکاری عہدیداروں اور کسانوں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس زون میں ایس آر ایس پی، مین اور سب کینالوں پر مرمت اور صاف صفائی کا کام پیر 18 تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ کام 15 دن تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں ایس آر ایس پی، آئی بی ورکرز اور عوامی نمائندے، پیاکس چیئرمین، کسان اور رہنما سب لوگوں سے شرکت کی اپیل کی۔ اس مرمتی کاموں کو دھرمپوری حلقہ میں چونکہ پہلی دفعہ انجام دیا جارہا ہے اسلئے ضروری ہیکہ حلقہ کے ہر ایک کینال کے پودے،کچرے، پتھر اور ، ملبے کو صاف کیا جائے اور عمدہ مرمت کی جائے، ہم جانتے ہیکہ ماضی میں نالے صاف رہنے کے باوجود پانی کی قلت کی وجہ سے نالے خالی تھے۔ چیف منسٹر کے سی آر کے کامیاب منصوبے کی وجہ سے کالیشورم کا پانی آج ہر ایک گاوں میں ہے۔ کے سی آر کی دور اندیشی نے ریاست کے شعبہ زراعت میں قابل تحسین ترقی حاصل کی ہے۔