دھرمیندر شیخ سلیم چشتیؒ کے رول میں

   

ممبئی: دھرمیندر اور نصیر الدین شاہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 کی نئی سیریزتاج ڈیوائڈ بائے بلڈ میں جوڑی بناتے نظر آئیں گے ۔زی 5 نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی اوریجنل سیریز ’’تاج ۔ ڈیوائیڈڈ بائے بلڈ‘‘کا اعلان کیا۔ سیریز میں نصیر الدین شاہ شہنشاہ اکبر کی شکل میں، ادیتی راؤ حیدری انارکلی ، آشیم گلاٹی راج کمار سلیم کے کردار میں، راج کمار مراد کے کردار میں طحہ شاہ ، راج کمار دانیال کی شکل میں شبھم کمار مہرا ، رانی جودھا بائی کے کردار میں سندھیا مریدول، زرینہ وہاب رانی سلیمہ کے کردار میں ، مہر النساء کے کردار میں سورسینی میترا، مرزا حکیم کے کردار میں راہل بوس اور دھرمیندر شیخ سلیم چشتی ؒکے کردار میں نظر آئیں گے ۔ سبودھ بھاوے ، ایم مہتا، دیپراج رانا، شیوانی ٹانکسلے اور زاچری کوفن بھی معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔منیش کالرا نے کہاکہ تاج۔ ڈیوائیڈڈ بائے بلڈابھی تک ہمارا سب سے پرجوش پروجیکٹ ہے ۔