ممبئی : بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اپنے بیٹے بابی دیول کا ورک آؤٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے ۔دھرمیندر نے بابی دیول کا ایک ورک آؤٹ ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ، جس میں بابی جم میں سخت ورک آؤٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے کیپشن میں لکھا،‘دوستو میرا باب(بابی دیول)کچھ اچھے رول کی تیاری کر رہا ہے ’۔دھرمیندر جلد ہی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ،شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی نظر آئیں گی۔ وہیں بابی دیول جلد ہی سندیپ ریڑی وانگا کی فلم ‘اینیمل’اور انل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘اپنے 2’ میں نظر آئیں گے ۔