نئی دہلی 10اکتوبر (یو این آئی) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے کل رات دیر گئے میٹنگوں کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ بہار انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے کل دو بار لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ چراغ پاسوان کے گھر جا کر اتحاد کے سلسلے میں سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔