ممبئی، 2 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن آنجہانی دھرمیندر کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے ۔ ہندی سنیما کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا 24 نومبر کو انتقال ہو گیا تھا۔ یکم جنوری 2026 کو ان کی آخری فلم ’اکیس‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے ۔امیتابھ بچن کے نواسے آگستیہ نندا حال ہی میں فلم ’اکیس‘ کی تشہیر کے لیے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑپتی 17‘ میں پہنچے تھے ۔ اس موقع پر شو کے میزبان امیتابھ بچن نے مرحوم دھرمیندر کو یاد کیا اور جذباتی ہو گئے ۔امیتابھ بچن نے کہا،فلم اکیس ہمارے لیے وہ آخری انمول نشانی ہے جو ہندی فلمی دنیا کی اس عظیم ہستی نے اپنے کروڑوں مداحوں کے لیے چھوڑ دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرمیندر صرف ایک انسان نہیں تھے بلکہ ایک احساس تھے ، اور احساس کبھی ختم نہیں ہوتا۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے فلم ’شعلے ‘ سے جڑا ایک واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے کہا،ہم بنگلورو میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ میری موت والے سین دھرمیندر سچ مچ تڑپتے ہوئے نظر آئے۔
