ممبئی ، یکم ؍نومبر (ایجنسیز) بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار دھرمیندر کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔ شعلے، نوکر بیوی کا، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے 89 سالہ اسٹار کو حال ہی میں بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔ دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بابی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اُن کو بڑھتی عمر سے جڑے طبی مسائل کے باعث دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔