بریلی میں خاندان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے اہم فرد اور کل ہند اتحاد ملت کونسل ‘آئی ایم سی’ کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کے خلاف کل شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ،مولانا توقیر رضا خاں نے کہا کہ ہری دوار اور رائے پور میں منعقدہ دھرم سنسد میں بیس لاکھ مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس منصوبہ بندی سے ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ لہذا ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لئے مسلمان خود آگے آکر اپنی جان دینے کو تیار ہیں…