’ دھرم کا مطلب ہے سب کیلئے اپنائیت کا جذبہ رکھنا‘

   

آر ایس ایس کی اصل طاقت اس کے سویم سیوک ہیں : موہن بھاگوت

بلاسپور (چھتیس گڑھ): 31 اگست (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ سنگھ کی اصل طاقت اس کے سویم سیوک ہیں، جنہوں نے تمام تر چیلنجوں کے باوجود تنظیم کو وسعت دی ہے ۔ اتوار کے روز یہاں منعقدہ‘‘لوک ہتکاری کاشی ناتھ اسماریکا وموچن سماروہ’’سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرم کا مطلب ہے سب کے لیے اپنائیت کا جذبہ رکھنا اور تنوع کے باوجود ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا۔ یہ پروگرام بلاسپور کے سینئر سنگھ کارکن، آنجہانی کاشی ناتھ گورے کی زندگی اور خدمات پر مبنی ایک یاد گاری اشاعت کی رسمِ اجراء کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ موہن بھاگوت نے کہا،‘‘جو کچھ میں نے کہا یا دیگر مقررین نے کہا، وہ شاید دوپہر کے کھانے تک بھلا دیا جائے ، لیکن کاشی ناتھ گوڑے کے کام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی یادوں کو نئی نسل تک پہنچائیں تاکہ وہ مسلسل ان سے ترغیب حاصل کرتی رہے ۔انہوں نے مزید کہاکہکچھ لوگ بزرگوں کی یادوں کو بے کار سمجھتے ہیں، لیکن جب ملک کسی بحران میں ہوتا ہے ، تویہی لوگ ان بزرگوں کو یاد کرتے ہیں تاکہ سماج کی اجتماعی طاقت اور حوصلہ بیدار ہو۔موہن بھاگوت نے سنگھ اور سماج کے تعلق کو مضبوط بنانے میں سویم سیوکوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سنگھ میں سب سے بڑی ذمہ داری ایک سویم سیوک کی ہوتی ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سویم سیوکوں نے عوامی رابطے کو بڑھایا اور ہندو سماج میں پہلے سے موجود اپنائیت کے جذبے کو مزید بیدار کیا۔ انہوں نے کہا،‘‘ہم آج جہاں پہنچے ہیں، وہ سویم سیوکوں کی 100 سالہ خاموش تپسیہ کی طاقت کا نتیجہ ہے ۔