دھرنے اور مظاہرے اپنی بات کہنے کیلئے لوگوں کا حق : گہلوت

   

جے پور: راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنا عوام کا حق ہے اور کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان کی بات سنے اور عوام کو ان کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج اور مظاہروں کی اجازت دی جانی چاہئے۔ گہلوت نے پیر کو اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان اور کارکن میرے دفتر آئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ بیروزگاری الاؤنس، روزگار، راجیو گاندھی یووا متر کی بحالی، بھرتی کے اعلان جیسے مسائل پر جے پور میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں سرکار کے دباو کے باعث اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ احتجاجی مظاہرہ کے لئے شہداء کی یادگار سے بھی طاقت کا استعمال کرکے بار بار بھگا دیا جاتا ہے ۔ یہ مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنا عوام کا حق ہے ۔