پیرس، 27 اگست (آئی اے این ایس)۔ ہندوستانی مکسڈ ڈبلز جوڑی دھرووکپیلا اور تنیشا کراستو نے بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ میں شاندار آغازکرتے ہوئے آئرلینڈ کی جوڑی جواشوا ماگی اور مویا رائن کو شکست دی۔16ویں سیڈ ہندوستانی جوڑی، جسے پہلے راؤنڈ میں بائی ملا تھا، اس نے راست گیمز میں21-11، 21-16 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے پانچویں سیڈ ٹانڈ چون مین اور تسے ینگ سویٹ سے ہوگا۔ قومی جوڑی نے پہلے گیم میں شاندار برتری حاصل کرتے ہوئے21-11 سے کامیابی درج کی۔ دوسرے گیم میں بھی انہوں نے تسلسل برقرار رکھا اور 12-8 کی برتری حاصل کی۔ آئرش جوڑی کی ایک ازخود غلطی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو 13-9 کی برتری دلائی۔