دھروو لرننگ پروگرام کا آغاز

   

بنگلورو 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے جمعرات کو پردھان منتری اختراعی لرننگ پروگرام ۔ دھروو کا یہاں اسرو ہیڈ کوارٹرس میں آغاز کیا۔ اِس مہم کا مقصد 60 غیر معمولی صلاحیت والے اسٹوڈنٹس کو ملک بھر سے منتخب کرتے ہوئے اُن کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے اور اُن کے مخصوص شعبہ دلچسپی میں مہارت حاصل کرنے میں مدد کی جائے۔ یہ شعبے سائنس، پرفارمنگ آرٹس، تخلیقی انشاء پردازی وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ اِس موقع پر تقریر میں پوکھریال نے کہاکہ یہ پروگرام وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کا عکاس ہے۔