دھماکو اشیاء کے ساتھ پانچ افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد زون ایس او ٹی نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شمس آباد میونسپل کے ایرپورٹ کالونی میں دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایرپورٹ کالونی میں چند دنوں سے رات کے اوقات پہاڑوں میں دھماکو اشیاء کے ذریعہ دھماکہ کرتے ہوئے بڑی چٹان توڑی جارہی تھی شمس آباد ایس او ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد بالراج، ایلیا، بابی، ڈی الیا اور روی کو گرفتار کرلیا جبکہ اونر کیشو نائیڈو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ان کے قبضہ سے دو ٹریکٹرس، 65 ڈیٹونیٹرس اور 10 جلیٹین اسٹکس کو ضبط کرتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور شخص کی تلاش شروع کردی۔