جے پور : راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پوکھرن فائرنگ رینج میں گذشتہ شب توپ کے مشق کے دوران گولہ پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر جوان زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے آج بتایا کہ پوکھرن فائرنگ رینج میں میں گجرات کے بھوج کے 1077 آر ٹی یونٹ کے سپاہی رات گئے 105 ملی میٹر کی توپ سے فائرنگ کی مشق کررہے تھے کہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے گولہ اچانک پھٹ گیا ، جس سے سپاہی ستیش کی موت ہوگئی جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی جوانوں کا پوکھرن میں علاج کیا جارہا ہے ۔ متوفی ستیش کا تعلق اتر پردیش سے ہے ۔