کانکیر : چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے کوئلی بیڑا تھانہ علاقے میں نکسلی کے حملے میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔پولس ذرائع کے مطابق ڈوٹا گاؤں کے پاس کل نکسلیوں نے گشتی ٹیم کو ہدف بنا کرزمین میں چار مقامات پر بم لگائے تھے ۔ گشتی ٹیم کے پہنچنے پر چاروں مقامات پر ایک ساتھ دھماکہ کیا گیا۔ اس وجہ سے بی ایس ایف کا ایک جوان ویریندر کمار زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوان بائیک پر سوار تھا۔ اسے علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔ اس حملے میں باقی جوان محفوظ ہیں۔